Powered by Blogger.

Tuesday 15 July 2014

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 20 افراد کے ہلاک ہوگئے جبکہ حملے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی اور ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے بعد جاسوس طیاروں کی مسلسل نچلی پروازیں جاری ہیں جس سے علاقے میں شدید خوف و ہرا
س پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے  جبکہ رواں سال ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد 3 ہوگئی۔


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Pellentesque volutpat volutpat nibh nec posuere. Donec auctor arcut pretium consequat. Contact me 123@abc.com

0 comments:

Post a Comment