Powered by Blogger.

Wednesday 16 July 2014


سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے اہم کمانڈر اور سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے مجرم عدنان رشید کو زخمی حالت میں جنوبی وزیرستان سے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے اعلان کے بعد عدنان رشید اپنے خاندان کے ہمراہ جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے وانا منتقل ہوگیا تھا جہاں  سیکیورٹی فورسز نے اس کے خلاف کارروائی کی اوراس دوران مزاحمت پر عدنان رشید اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا اور اسے اسی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ عدنان رشید کو 2004 میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اسے 2005 میں موت کی سزا سنائی گئی تاہم سزا پر عملدرآمد نہ ہوسکا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طالبان 2012 میں بنوں جیل پر حملہ کرکے عدنان رشید سمیت تقریباً 400 قیدیوں کو چھڑانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Pellentesque volutpat volutpat nibh nec posuere. Donec auctor arcut pretium consequat. Contact me 123@abc.com

0 comments:

Post a Comment