Powered by Blogger.

Tuesday 17 February 2015

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں قلعہ گجرسنگھ پولیس لائنز  اور سکول کے قریب ہوٹل کے باہر دھماکے سے 8افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ پولیس لائنز کے اندر سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ یہ خود کش حملہ ہوسکتاہے ، دہشتگرد نے پولیس لائنز کے اندر داخلے میں ناکامی پر خود کو باہر پارکنگ میں ہی اُڑالیا ، مبینہ حملہ آور ریلوے سٹیشن کی طرف سے آیا اور ہوٹل کے باہر خود کو اُڑا لیا تاہم حتمی طورپر نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔دوسری طرف سی سی پی او لاہور کاکہناتھاکہ یہ نصب شدہ بم کا دھماکہ تھا۔

 عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی میں بارودی مواد نصب کیاگیاتھا جس کے دھماکے کے بعد دھویں کے کالے بادل اُٹھتے کھائی دیئے جبکہ چارلاشیں ایک ہی گاڑی سے نکالی گئیں۔بتایاگیاہے کہ دھماکے کے فوری بعد پولیس لائنز کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ کم ازکم چارگاڑیوں میں آگ لگ گئی،دیگر کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچاجبکہ شہیدوزخمی ہونیوالوں میں کوئی پولیس اہلکار شامل نہیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک شخص گاڑی سے اُترااوراُس کے ساتھ ہی دھماکہ ہوگیا جس کے بعد دھماکے کے علاقے میں پولیس نے شامیانے لگادیئے اور میڈیا کا داخلہ بھی بند کردیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے دھماکے میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ پولیس لائنز کے اندر سے بھی فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔
 دھماکے کے بعد ایمبولینسیں اور پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے آمدورفت کے لیے سڑکیں بند کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کے بعد لاہوربھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔

میو ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اُنہوں نے ریڈ الرٹ جاری کرکے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
دھماکے کے اطلاع ملتے ہی قریبی سکول میں زیرتعلیم بچوں کے ورثاء کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئیں ، خواتین روتی چلاتی موقع پر پہنچیں لیکن  سکول کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں ۔


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Pellentesque volutpat volutpat nibh nec posuere. Donec auctor arcut pretium consequat. Contact me 123@abc.com

0 comments:

Post a Comment